کھیل

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پرچم کشائی اورکیک کاٹنےکی تقریب

تقریب میں پاکستان ٹیم کرکٹرز، سرفراز نواز سمیت سابق انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران اور عملے کے ہمراہ شرکت کی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستان ٹیم کرکٹرز، سرفراز نواز سمیت سابق انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران اور عملے کے ہمراہ شرکت کی۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پرچم کشائی کی اور ایک پودا لگا کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر ذکاء اشرف نے پی سی بی کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button