بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشنل ٹی 20میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں
ممبئی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20انٹرنیشنل میں شرمناک رکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت تمام بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روہت شرما نے 14 ماہ بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کی ہے لیکن بھارتی کرکٹر اپنی پر فارمنس سے افغانستان کے خلاف سیریز یادگار بنانے میں پیچھے رہ گئے۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں کوئی رن نہیں بنایا، جبکہ دوسرے میچ میں بھی وہ پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد روہت شرما ٹی 20 میں شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم ہی دور ہیں۔ کرکٹراس وقت صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ امکان ہے کہ اگر افغانستان کے خلاف تیسرے میچ میں بھی بھارتی بلے بازرن بنائے بغیر پویلین لوٹے تو وہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ہمراہ 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ بھارتی کرکٹر روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک 12 مرتبہ صفر پر اپنی وکٹ گنوا ہوچکے ہیں۔