کھیل

بھارت کا نیوزی لینڈ کوجیت کیلئے 398 رنز کےپہاڑجیسا ہدف

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ویرات کوہلی اور شریاس آئیر کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button