کھیل

بابرا عظم ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سےفارغ مگرکیا پیشکش کی گئی؟پتا چل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابرا عظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی واپس لے لی گئی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بابرا عظم ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سےفارغ مگرکیا پیشکش کی گئی؟پتا چل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابرا عظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی واپس لے لی گئی ہے البتہ انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ  اور کپتان بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چیئرمین ذکاء اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بابر سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی واپس لے لی گئی جبکہ انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں کپتان کون ہوگا اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button