کھیل

راولپنڈی میں بارش؛لاہورقلندرز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو چیلنج درپیش

کل راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 فیصد امکانات ہیں جبکہ رات کےاوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےنویں ایڈیشن کے راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش سےمتاثرہونےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹس کےمطابق کل راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 فیصد امکانات ہیں جبکہ رات کےاوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ہفتے کےروزگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہےتاہم بارش کا آغازجمعہ کی شام سے ہوسکتا ہےجو ہفتےتک جاری رہےگا۔ واضح رہےکہ پشاورزلمی کو لاہورقلندرزجبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا چیلنج درپیش ہوگا،دونوں میچز 2 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button