کھیل

 شاہین کی کپتانی بے نقاب،اظہر علی کی لاہور قنلدرز کے کپتان پر چڑھائی

سابق کپتان  اظہر علی کا کہنا ہے کہ راشد خان کی عدم موجودگی میں لاہور قلندرز کی بولنگ اور شاہین آفریدی کی کپتانی بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) شاہین کی کپتانی بے نقاب،اظہر علی کی لاہور قنلدرز کے کپتان پر چڑھائی، قومی ٹیم کے سابق کپتان  اظہر علی کا کہنا ہے کہ راشد خان کی عدم موجودگی میں لاہور قلندرز کی بولنگ اور شاہین آفریدی کی کپتانی بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اظہر علی نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے اب شاہین آفریدی کی کپتانی اور لاہورز قلندرز کی بولنگ ایکسپوز ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے ٹورنامنٹ چیمپئن رہ چکی ہے لیکن اب اندازہ ہورہا ہے کہ راشد خان مڈل اوورز میں رنز روک کر باقی بولرز کیلئے آسانیاں پیداکرتا تھا  لیکن وہ اب نہیں ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ شاہین  اور حارث فام میں نہیں ہیں، اس کے علاوہ اب آہستہ آہستہ کپتانی بھی ایکسپوز ہورہی ہے، ملتان سلطانز کے افتخار کی بیٹنگ کے دوران کئی چیزیں محسوس کی گئیں، اس میچ کے دوران افتخار جب نئی گیند کا سامنا کرنے آئے توبولرز  نے افتخار کو ٹانگوں پر گیندیں کروائیں جب کہ فائن لیگ کا فیلڈر اوپر تھا ، بولرز اور کپتان کے درمیان کوئی ہم آہنگی محسوس نہیں ہوئی۔

سابق کپتان نے مزید کہا میرا خیال ہے کہ اب لاہور قلندرز کی ٹیم کو پتا چلے گا ایک ٹیم کا کوئی خاص کھلاڑی چلاجائے  تو ایک کپتان کیلئے مینیج کرنا کتنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button