کھیل

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں

بنگلا دیش(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا’ انہوں نے یہ سنگ میل بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان نے یہ کارنامہ اپنی 487 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں انجام دیا۔ شعیب ملک بنگلا دیش پریمیر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے رنگ پور رائیڈرز کیخلاف 7 واں رن لے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز مکمل کیے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 14562 بنائے۔ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والوں کی فہرست میں شعیب ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button