لاہور(سپورٹس ڈیسک) عماد وسیم کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر کا بھی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات ہیں جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے شروعات کے میچز میں ڈربی شائرکلب کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر کا ڈربی شائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ ڈربی شائر نے محمد عامر کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ محمد عامر نے بھی ڈربی شائر اور کلب کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھرکا شکریہ ادا کیا ہے۔