پاکستان

ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اصل سچائی سامنے آگئی

پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے۔ انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے

لاہور(کھوج نیوز) ایچ سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اور احمد چیمہ کے بیٹے کی فیس معاف کیوں کی گئی؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے۔ انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پارہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جو کلاسز ان بچوں نے نہیں لی تھیں ان کی فیس معاف کرانیکی درخواست دی تھی۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے کے معاملے پرگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔ پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے۔ انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button