کھیل

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کس نمبر پر آگیا؟ پتا چل گیا

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار جبکہ پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کس نمبر پر آگیا اس حوالے سے آئی سی سی نے رینکنگ جاری کر دی جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈکا تیسرا نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز پانچویں، بنگلادیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اپ ڈیٹ پوائنٹس ٹیبل سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 328 رن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button