پاکستان

نوا ز شریف اور مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) نوا ز شریف اور مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ‘ ہاؤسنگ، سیاحت، تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے آج ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی (Mehmet Pacaci) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روز افزوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ، سیاحت، صحت، تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائی سازگار ماحول اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں، ترکیہ کی تیز رفتار ترقی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں۔ اس موقع پر ترک سفیر نے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مثالی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button