کھیل

عمر اکمل کو اللہ کے بعد کس پر بھروسہ ہے؟ بڑا بیان سامنے آگیا

انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف فیملی سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جب ملاقات کی خواہش کی انہوں نے مجھے وقت دیا

لاہور (کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) عمر اکمل کو اللہ کے بعد کس پر بھروسہ ہے؟ بڑا بیان سامنے آگیا ‘ پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد انہیں شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے کہا کہ انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف فیملی سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف صاحب سے میں نے جب ملاقات کی خواہش کی انہوں نے مجھے وقت دیا۔ کرکٹر نے کہا کہ میری زندگی میں مسائل تھے، میں کیس جیت گیا تھا لیکن کرکٹ پھر بھی نہیں مل رہی، کچھ لوگ مجھ سے بہت پرسنل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کے پاس درخواست لے کر گیا تھا، انہیں اپنی کارکردگی دکھائی، مجھے اللہ کی ذات کے بعد شریف فیملی سے امید ہے۔ مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے یہ لوگ میرے مسائل کو جلد حل کریں گے اور مجھے موقع ملا تو جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button