کھیل

غیر ملکی لیگز کھیلنے کا معاملہ، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دو ٹوک انداز میں واضح کردیا کہ غیر ملکی لیگز کھیلنی ہے تو پہلے ڈومیسٹک میچز کھیلیں اور اپنی فٹنس ثابت کریں

لاہور(کھوج نیوز) غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت لینے کا معاملہ، قومی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو اجازت دینے کی بجائے دو ٹوک الفاظ میں ایسی پابندی لگا دی ہے کہ کھلاڑی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی کرکٹرز نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند ہیں جبکہ شاداب خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔ شاداب خان کی کلیئرنس اور دیگر تین فاسٹ بولرزکو این او سی دینے کیلئے پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ سے رائے مانگ لی ہے ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے واضح پیغام دیا ہے کہ پہلے ڈومیسٹک میچز کھیلیں،فٹنس ثابت کریں اور پھر لیگز کھیلیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے واضح پیغام کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان پریذیڈینٹ ٹرافی کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں شاداب خان کو این او سی مل چکا ہے لیکن انجری کی وجہ سے انہیں پی سی بی سے پھر کلیئر نس لینا ہوگی جبکہ مینجمنٹ کا یہ بھی مقف ہے کہ انجری کے بعد علاج یا ری ہیب پروگرام پی سی بی کرائے اور جب وقت کھیلنے کا آئے تو غیر ملکی لیگ کھیلنے چلے جائیں ،شاداب خان پہلے اپنی فٹنس ثابت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button