کھیل

قومی ٹیم کے کپتان کو تبدیل کرنیکا معاملہ، شاہد آفریدی اپنے داماد کے حق میں بول پڑے

پاکستان میں جب چہرے تبدیل ہوتے ہیں تو نظام بھی تبدیل ہوجاتا ہے، اگر بندہ سمجھتا ہے کہ وہ جو کام کرے گا سب سے الگ ہوگا

کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو تبدیل کرنے کے معاملے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کے حق میں بول پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب چہرے تبدیل ہوتے ہیں تو نظام بھی تبدیل ہوجاتا ہے، اگر بندہ سمجھتا ہے کہ وہ جو کام کرے گا سب سے الگ ہوگا، نیا آنے والا سمجھتا ہے جس نے پہلے کام کیا اس نے غلط کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو کپتانی دی اس کو وقت بھی دیں، کپتان بنانے کا جو فیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے کہا کہ کاکول میں ٹرینگ کیمپ کا تجربہ ان کا بھی اچھا رہا ہے، وہاں ٹریننگ سے فٹنس میں فرق پڑتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جو منتخب نہ ہوئے انہیں کاکول میں مزید ٹریننگ کرائیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ اچھا ہے، ان کے خیال میں سلیکشن کمیٹی کا ایک سربراہ ہونا چاہیے تھا، سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نہ ہونے سے فیصلہ کرنے میں مشکل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کا پہلے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ غلط تھا، دونوں کی کرکٹ باقی ہے، کرکٹ کھیلنے کا مزا پاکستان ٹیم میں آتا ہے، دونوں باصلاحیت ہیں ان کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی حصہ بننا پڑے گا دونوں کواپنی فٹنس دیکھانی پڑے گی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز ہونے چاہیے لیکن پاکستانی کوچز کا نام بھی سامنے رکھا جائے،غیر ملکی کوچ اوپر بیٹھیں اور کام پاکستانی کوچز سے لیں تو بہتر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button