کھیل

لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کا میچ بارش کےباعث منسوخ کردیا گیا

مسلسل بارش پر پی ایس ایل کا یہ 17واں میچ ختم کیا گیا۔ مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔  راولپنڈی میں مسلسل بارش پر پی ایس ایل کا یہ 17واں میچ ختم کیا گیا۔ مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

میچ ختم کیے جانے کے بعد لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں۔ یہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جو شام 7 بجے کھیلا جانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button