کھیل

محمد حفیظ اور ذکاء اشرف میں ہونیوالی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کی، محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین بننے پر مبارکباد بھی دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی اور محمد حفیظ کا کہنا تھا ذکا اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی پیشکش آئی تو ضرور قبول کروں گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اور سلیم یوسف کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے جبکہ محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور ذکا اشرف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو شامل کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button