کھیل

محمد حفیظ نےنیوزی لینڈ کےخلاف کھیلنےوالی ٹیم قومی ٹیم کی سلیکشن پرسوال اُٹھا دئیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن پوری ٹیم نہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ٹیم قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوال اُٹھا دئیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن پوری ٹیم نہیں۔ محمدحفیظ نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں بھی صائم ایوب کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور اوپنر کھلانا چاہیے۔

ٹیم سیلیکشن کے حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ محمد عامر، عماد وسیم اور عثمان خان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن سلیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، تینوں کھلاڑی پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے جس کی پرفارمنس پر قومی ٹیم میں منتخب کیا جاتا، اگر پیراشوٹ سے سلیکشن ہوگی تو ڈومیسٹک کرکٹرز کو غلط پیغام دیا جائے گا۔ محمدحفیظ نے کہا کہ سابق چیئرمین کی جانب سے پاکستانی کوچز پر سفارشیں قبول کرنے کے الزامات پر دکھ ہوا۔

اپنی کوچنگ پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے لیول ون کوچنگ کورس کیا ہوا ہے، کوچنگ کورس تعلیم ہے، ضرور کرنا چاہیے لیکن کوچنگ کورس ہی سب کچھ نہیں، اگر کوچنگ کورس پر چلنا ہے تو سب سے زیادہ مارکس والے کو قومی ٹیم کا کوچ لگا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button