کھیل

محمد رضوان کو کپتان کیوں نہیں بنایا گیا؟ ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو نے تہلکہ مچا دیا

محمد رضوان کو بابر اعظم کا دوست ہونے کی وجہ سے کپتان نہیں بنایا گیا، ٹیم کے 9کھلاڑیوں پر طلحہ نامی ایجنٹ کی حکمرانی ہے: ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو میں انکشاف

لاہور(کھوج نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان کیوں نہیں بنایا گیا؟ اس حوالے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو نے تہلکہ مچا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی سپورٹس صحافی نےسوشل میڈیا پر آڈیو شیئر کی ہے جس میں ذکا اشرف ایک خاتون کو کہتے ہیں بابر کا دوست ہونے کی وجہ سے رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کپتان نہیں بنایا محمد رضوان کو میں پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طلحہ نامی ایجنٹ ہے اس نے ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو قابو کیا ہے بابر کو میں ٹیسٹ میں کپتان قائم رکھنا چاہتا تھا لیکن اس نے طلحہ کے کہنے پر کپتانی سے انکار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button