کھیل

مچل مارش کو آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان بنانےکا فیصلہ

مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کو کپتان بنانے کی منظوری بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کو کپتان بنانے کی منظوری بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی۔

ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر نہیں کیا گیا تھا جب کہ مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کی تھی، آسٹریلیا نے سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس حوالے سے آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ تمام راستے مچل مارش کے کپتان بننے کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے خیال میں وہ ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان ہیں، وہ جیسے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، ہم مطمئن اور خوش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button