کھیل

ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست، بابراعظم کا چونکا دینے والا سچ سامنے آگیا

ورلڈکپ کے دوران افغانستان سے شکست کا بہت افسوس تھا اس روز ساری رات سو نہیں سکا تھا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بیان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ماضی کے پنوں سے سچائی کا پردہ اٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اورخصوصا حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پردکھ ہوا تھا،اس رات سو نہیں سکا تھا۔انہوں نے کہا کہ محنت اورلگن کامیابی کی بنیاد ہے تاہم کیرئیرکے ابتدا میں منصور رانا،اعجاز احمد اور علی ضیا نے بہت مدد کی۔ بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، بیٹنگ اورکپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں کیوں کہ ان کو رن آؤٹ ناپسند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button