کھیل

ون ڈے رینکنگ، شاہین آفریدی نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

شاہین شاہ آفریدی 7 درجے بہتری کے بعد عالمی نمبر ون باولر بن گئے' شاہین آفریدی اس سے پہلے ون ڈے رینکنگز میں آٹھویں نمبر پر موجود تھے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ون ڈے رینکنگز میں بہترین گیند باز بن کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگز کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 7 درجے بہتری کے بعد عالمی نمبر ون باولر بن گئے۔ شاہین آفریدی اس سے پہلے ون ڈے رینکنگز میں آٹھویں نمبر پر موجود تھے۔ دیگر گیند بازوں میں آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ دوسرے، بھارت کے محمد سراج تیسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے راشد خان اور محمد نبی چھٹے اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی 673 ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں، دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلوی گیند باز کی ریٹنگ 663 ہے۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ باولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باولر بھی ہیں۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ بابر اعظم بہترین بلے باز اور شاہین آفریدی بہترین گیند باز کے ساتھ ون ڈے کی بہترین جوڑی بن چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button