کھیل

وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ، پاکستان کو میزبانی تو مل گئی مگر بڑا جھٹکا بھی لگ گیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر، انٹر نیوز) وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ، پاکستان کو میزبانی تو مل گئی مگر بڑا جھٹکا بھی لگ گیا ‘ پاکستان جولائی میں وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی نیپال میں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی ترجمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان میں ہی کرنا تھی لیکن موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیموں کو این او سی ملنے کی دشواری کی وجہ سے ایونٹ نیپال میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے،امید ہے یہ کامیاب ایونٹ ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ کھٹمنڈو کی 2گراؤنڈئز پر میچز 11جولائی سے شروع ہوں گے، ایشیا کپ کی تیاری کے لیے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا جبکہ جون میں پاکستان افغانستان وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، یہ سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button