کھیل

 ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے

ویسٹ انڈیز(سپورٹس ڈیسک) دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران ہفتے کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا تھا۔ میچ نہ کھیلنے والے ویرات کوہلی کو اس دوران کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں پانی پلاتا دیکھ کر ان کے مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بھارت نے جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ یکم اگست کو شیڈول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button