کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست کو شروع ہونے کا امکان ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دیں گی اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی۔ ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 31 جولائی تک قیمتیں فائنل کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں بھی ردو بدل اگلے دو تین روز میں ہو جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹیں خریدنے کے بعد کلیکشن سینٹرز سے فزیکل ٹکٹس لینا ہوں گے جس کے لیے کلیکشن سینٹرز بڑی تعداد میں بنائے جائیں گے تاکہ بدمزگی نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق یہ کلیکشن سینٹرز اسٹیڈیم کے علاوہ دوسری جگہوں پر قائم کیے جائیں گے۔

ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کے لیے ٹکٹوں کا کوٹہ رکھنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تمام ایسوسی ایشنز کو بارش سے گراؤنڈز کو بچانے کے لیے پورے گراؤنڈز کے لیے کورز کا پابند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ای ٹکٹس کے حوالے سے پہلے ہی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ جے شاہ نے کہا تھا کہ ای ٹکٹس کی سہولت نہیں ہو گی، فزیکل ٹکٹس پر انٹری ہو گی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button