کھیل

پاکستان میں تین ملکی کرکٹ سیریز، کون کونسی ٹیمیں شریک ہونگی؟ نام سامنے آگئے

پاکستان میں کئی سال بعد تین ملکی سیریزمنعقد ہو گی' ایونٹ کے لئے وہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں: محسن نقوی

لاہور(کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) آئندہ سال فروری میں پاکستان میں تین ملکی کرکٹ سیریز ہوگی ، اس سیریز میں کون کون سی ٹیمیں شریک ہوں گی ؟ اس حوالے ان کے نام سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی دئبی میں جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹوس سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوحتمی شکل دی گئی ، مہمان ٹیمیں جنوری کے آخرمیں پاکستان آئیں گی۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کئی سال بعد تین ملکی سیریزمنعقد ہو گی۔ایونٹ کے لئے وہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی کوششوں سیہی چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button