کھیل

پاکستان کے دو معروف گالفرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حمنہ امجد اور سید رضا علی کی شادی کی پروقار تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب نے شرکت کی، ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے دو معروف گالفرز حمنہ امجد اور سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے’ انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقد ہونے والی شادی کی پروقار تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب نے شرکت کی، ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا ۔ حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر میں حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ جیولری میں دکھائی دیں جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button