کھیل

پی ایس ایل 9، لیگ مرحلہ مکمل، کون کون سی ٹیمیں آپس میں مد مقابل ہونگی؟ پتا چل گیا

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں کوالیفائر میچ کھیلا جائیگا، یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لی گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع دیا جائے گا

لاہور(کھوج نیوز ویب) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ پلے آف میں کون سی ٹیمیں آپس میں مد مقابل ہوں گی؟ سب پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9کا لیگ مرحلہ ملتان سلطانز کی برتری کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ، لیگ مرحلے میں ہر ٹیم نے 10، 10میچز کھیلے جس کے بعد ٹاپ 4ٹیموں نے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کیا جن ٹیموں نے کوالیفائی کیا ان میں ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں اس مرتبہ سب نیا طریقہ اپنایا گیا ہے جس کے بعد پلے آف مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے درمیان کوالیفائر میچ کل کھیلا جائے گاجس کے بعد اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹرون کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔ ایلیمنیٹر ون کی فاتح اور کوالیفائر کی ہارنے والی ٹیم کے درمیان ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button