کھیل

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلےبغیرٹیم میں شمولیت،محمد عامرتنقید کرنےوالوں پر برس پڑے

ناقدین کو محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ڈومیسٹک کرکٹ کھیلےبغیرٹیم میں شمولیت،محمد عامرتنقید کرنےوالوں پر برس پڑے۔رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نےڈومیسٹک کرکٹ کھیلےبغیر ٹیم میں شمولیت پرتنقید کرنےوالوں کو جواب دے دیا۔واضح ہو کہ محمد عامر ،عماد وسیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سےقبل ریٹائرمنٹ واپس لینےکا اعلان کیا اورحالیہ نیوزی لینڈ کےخلاف سیریزمیں بھی ایکشن میں دکھائی دیے، آئرلینڈ اورانگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیےبھی دونوں کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت نہ کرنے کےباوجود ٹیم میں شمولیت پر عامر اور عماد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 اب ناقدین کو محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناقدین سے پوچھتا ہوں کہ پی ایس ایل ٹی 20 ایونٹ کیا ہے؟ میں اور عماد ہم دونوں پی ایس ایل ٹی 20 کھیل چکے ہیں اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ دیگر لیگز میں بھی باقاعدہ سے دکھائی دیتے ہیں تو ہمیں فارمیٹ کے لیے منتخب کرنے میں کیا حرج ہے۔ محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے جیسے فارمیٹس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربہ بہت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button