کورونا کے بعد بابراعظم کی کارکردگی کیسی رہی؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں
بابر اعظم کو انٹرنیشنل میچز میں متعدد بار جلدی آؤٹ ہونے کے بعد اپنی وکٹ گنوانے اور مڈل آرڈر کو مشکلات میں چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا
لاہور(کھوج نیوزسپورٹس ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلنے والی وباء کورونا وائرس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کارکردگی کیسی رہی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط اور رنز بنانے میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جو حال ہی میں ختم ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران ایک نچلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پرفارم نہ کر پانے کی وجہ سے بابر کو ون ڈے رینکنگ میں اپنا ٹاپ مقام کھونا پڑا، اور وہ تمام فارمیٹس میں کپتانی سے بھی دستبردار بھی ہو گئے۔ بابر اعظم اپنی بری فارم کے بعد سے آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں۔ آئس لینڈ کرکٹ، جو اپنے مزاحیہ ٹویٹس کے لیے مشہور ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کیا ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نامی ایکس ہینڈل نے ایک ٹویٹ میں پوچھا کہ ایسی کون سی چیز ہے جو کورونا وبا کے بعد معمول پر نہیں آ سکی؟ جس پر آئس لینڈ کرکٹ کے ایکس ہینڈل سے جواب دیا گیا بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط۔ ابھی تک بابر اعظم کی ون ڈے میں اوسط 56.7، ٹیسٹ میں 47.7 اور ٹی20 میں 41.5 ہے۔ بابر اعظم کو انٹرنیشنل میچز میں متعدد بار جلدی آؤٹ ہونے کے بعد اپنی وکٹ گنوانے اور مڈل آرڈر کو مشکلات میں چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ورلڈ کپ 2023 کے بعد بابر اعظم پر سوال اٹھنے لگے کہ کیا کپتانی کا دبا ان کی کارکردگی میں کمی کا باعث تو نہیں بن رہا۔