کھیل

کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز ،کھیل بارش کا باعث ختم کردیا گیا

پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد  پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل  بارش کے باعث 10اوورز  تک محدود رہا جس دوران  عبداللہ شفیق 87  اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ گزشتہ روز شان مسعود 51 اور امام الحق 6رنزبناکرآؤٹ ہوئے تھے،سری لنکا  کی جانب سے  اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل  گزشتہ روز  سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button