کھیل

گراؤنڈ سےدھوکےبازی کبھی نہ کرنا،شاہین آفریدی کا الوداعی خطاب

۔شاہین آفریدی نےڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کرتےہوئےکہا کہ ہمیشہ اپنی توجہ گرانڈ پرفارمنس پر رکھو، باہر کی باتوں پر دھیان نہ دو کیونکہ باہر والے کبھی آپ کو اونچے مقام پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

کراچی(سپورٹس ڈیسک)گراؤنڈ سےدھوکےبازی کبھی نہ کرنا،شاہین آفریدی کا الوداعی خطاب، لاہورقلندرز کےکپتان شاہین آفریدی نےڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کیا ہے۔شاہین آفریدی نےڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کرتےہوئےکہا کہ ہمیشہ اپنی توجہ گرانڈ پرفارمنس پر رکھو، باہر کی باتوں پر دھیان نہ دو کیونکہ باہر والے کبھی آپ کو اونچے مقام پر نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، گراؤنڈ سے ہی آپ کا کیریئر وابستہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان اور قلندرز کی روشنی ہیں اس لیے ہمیشہ فخر کے ساتھ کھیلنا اور ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دینا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ سپورٹ پر شکر گزار ہوں آپ سب فیملی کی طرح رہے اور اب رمضان آرہے ہیں تو فیملی کے ساتھ وقت گزارو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button