کھیل

ایشیاء کپ، پاکستانی بائولروں کے آگے بھارتی ٹیم مٹی کا ڈھیر، پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی

بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا

پالی کیلے(سپورٹس ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء کپ 2023ء کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم قومی بائولروں کے آگے مٹی کا ڈھیر ثابت ہوئی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ابتدا سے ہی دبا ؤکا شکار رہی، بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔ حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دبا بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button