پاکستان

کائونٹ ڈائون شروع، صدر عارف علوی کا ”وڈا آپریشن” کر دیا گیا

صدر عارف علوی کو ایوان صدر سے رخصت ہوتے ہوئے گارڈ آف آنر بھی پیش نہیں کیا جائے گا 'صدر کے احکامات کو ماننے سے گریز کریں' عملے کو ہدایات

لاہور(کھوج نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کائونٹ ڈائون شروع ، نئے صدر پاکستان کا نام بھی سامنے آگیا جس کے بعد قومی سیاست میں ایک حیران کن ہلچل مچ گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کے عہدہ کی مدت 9ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ میں موجود ڈاکٹرز نے صدر علوی کا ”وڈا آپریشن” کر ڈالا اور انہیں 9مئی کو ایوان صدر سے رخصت کر دیا جائے گا۔اس سلسلے میں انہیں دوٹوک پیغام بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو ایوان صدر سے رخصت ہوتے ہوئے گارڈ آف آنر بھی پیش نہیں کیا جائے گا جبکہ صدارتی محل کے عملے کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ صدر کے احکامات کو ماننے سے گریز کریں ۔ دوسری جانب قائمقام صدر مملکت کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی سامنے آگیا ہے جو عام انتخابات کہ انعقاد تک صدر پاکستان کا چارج سنبھالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button