کھیل

سری لنکا کا بنگلادیش کوجیت کے لیے 258 رنزکا ہدف

کولمبو میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔  کولمبو میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔  سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ 

سدیرا سمارا وکراما نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ انکے علاوہ کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنز بنا کر قابلِ ذکر بلے باز رہے۔  بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شورف الاسلام 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پِچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

اس موقع پر بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتنا ضروری ہے، آج ٹیم میں اضافی بولر شامل کیا ہے، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا ہے۔ یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو باآسانی شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button