کھیل

ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلیوں کے اعلان کا آج امکان ہے

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو ری شیڈول کیا جائے گا اور ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی۔ پاک بھارت میچ شیڈول سے ایک روز پہلے کھیلا جائے گا، اس سے قبل میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی جا رہی ہے

14 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ڈے نائٹ میچ 15 اکتوبر کو دن میں کرائے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ چند بورڈز نے میچز کے درمیان چھ روز کے وقفے کو کم کر کے چار پانچ روز کرنے کی درخواست کی تھی۔ جے شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہو گی، صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button