کھیل

ورلڈ کپ 2023ء ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 400 رنز کا ہدف دیدیا

جنوبی افریقا کی طرف سے ہینرک کلاسن 109، ریزا ہینڈرکس 85، راسی وین ڈیر ڈوسن 60، کپتان ایڈن مارکرم42 رنز بناکر پویلین لوٹے

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 400 رنز کا ہدف دے دیا، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 399 رنز بنائے اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 400 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقا کی طرف سے ہینرک کلاسن 109، ریزا ہینڈرکس 85، راسی وین ڈیر ڈوسن 60، کپتان ایڈن مارکرم42 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارکو جانسن 75 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلی نے 3، اٹکنسن اور عادل رشید نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہیں، جنوبی افریقا کو صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔ جنوبی افریقا نے سری لنکا اور آسٹریلیا کو شکست دی جبکہ اسے نیدرلینڈز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ اور افغانستان نے شکست دی جبکہ اسے بنگلادیش کے خلاف فتح ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button