کھیل

وقار یونس کو پاکستانی ہونے پر شرمندگی کیوں؟ کرکٹ مداح حیران رہ گئے

پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی فاسٹ بائولر وقار یونس نے کہا کہ میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کو پاکستانی ہونے پر شرمندگی کیوں ؟ کرکٹ مداح حیران و دنگ رہ گئے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔ وقار یونس ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں اور ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں شین واٹسن اور ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو۔ واضح رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں، وہ فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔ وقار یونس نے یہ تبصرہ پاکستان کی آسٹریلوی ٹیم کے ہاتھوں 62 رنز کی شکست کے بعد کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button