کھیل

پی سی بی نے راشد لطیف کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

جمعے کو پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور بابر کے درمیان طویل گفتگو ہوئی' کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حل کرانے پر بابراعظم نے ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نظر انداز کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو کوئی فون کیا نہ ہی پیغام بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع نے ذکا اشرف کی طرف سے بابر کی فون کال کو نظر انداز کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر راشد لطیف کے دعوے پر حیرت ہوئی۔ کونسا بورڈ کپتان کو نظر انداز کرے گا؟ کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور بابر کے درمیان طویل گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حل کرانے پر بابراعظم نے ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا۔ پی سی بی ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بھارت میں بھی بابر اعظم اور ذکا اشرف کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی۔ بابر کو نظر انداز کرنے کی باتیں ناقابل فہم ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں یہ دعوی کیا تھا کہ بابر اعظم ذکا اشرف کو فون کالز کر رہے ہیں لیکن چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نظر انداز کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button