کھیل

محمدعامر بابر اعظم پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟ وہاب ریاض نے سچ سے پردہ اٹھا دیا

عامر بابراعظم پر اس وقت تنقید کرتے ہیں جب خود کی پرفارمنس میں کمی ہوتی ہے:وہاب ریاض نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آ ن لائن )محمدعامر بابر اعظم پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟ وہاب ریاض نے سچ سے پردہ اٹھا دیا ‘ وہاب ریاض نے کپتان بابراعظم کو قومی اعزاز ستارہ امتیاز دینے کے فیصلے کی تعریف کی ہے ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ محمد عامر اس وقت بابراعظم پر تنقید کرتے ہیں جب ان کی پرفارمنس میں کمی ہوتی ہے، بطور بولر مجھے نہیں لگتا کہ میدان میں انھیں اپنا جارحانہ انداز نہیں چھوڑنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ویسے اگر ہم بابر کے حوالے سے بات کرتے وقت مثبت سوچ کا مظاہرہ کریں تو زیادہ مناسب ہوگا، انھوں نے کم وقت میں دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جتنی تنقید ہوتی ہے وہ اتنی ہی زیادہ محنت کرکے اپنی کارکردگی میں نکھار لانے پر توجہ دیتے ہیں، کارکردگی میں تسلسل کی وجہ سے انھیں پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے، یقین ہے کہ بابر کا لیجنڈز میں شمار ہوگا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ جب تک فٹنس اور پرفارمنس برقرار ہے میں کرکٹ کے میدان میں نظر آؤں گا، بھارت کی کنڈیشنز کے مطابق 25 سے 30 کرکٹرز کے پول کا اعلان ہوجانا چاہیے۔ وہاں سینئرز کی ضرورت پڑے گی، نئے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں مگر شاید میگا ایونٹ کا دباؤ برداشت نہ کرپائیں۔ قومی فاسٹ بولر نے نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے مضبوط پلئینگ الیون میدان میں اترنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پہلے اے ٹیموں کے ساتھ تجربہ دلایا جائے تو بہتر ہوگا، ایک دم سے انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ورلڈ کپ 2023ئ، پاکستان کو میچز کی میزبانی ملے گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button