کھیل

ورلڈ کپ 2023ئ، پاکستان کو میچز کی میزبانی ملے گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان کے میچز کی میزبانی کے سلسلے میں کسی پیشرفت سے آگاہ نہیں، بی سی بی چیف ، پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں نہیں ہوں گے: آئی سی سی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ورلڈکپ 2023ء میں میچز بھارت سے منتقل کرنے کی رپورٹس کو ”بے بنیاد” قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ میٹنگ کے دوران پاکستان کے بنگلہ دیش میچز منتقل کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف نظام الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز کی میزبانی کے سلسلے میں کسی پیشرفت سے آگاہ نہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کردیا ہے۔

سرفراز احمد کا استاد کون؟ بابراعظم کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ سب پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button