کھیل

سرفراز احمد کا استاد کون؟ بابراعظم کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ سب پتا چل گیا

میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابر اعظم یا کسی اور کیساتھ ہو، لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے

کراچی(سپورٹس رپورٹر، آن لائن)سرفراز احمد کا استاد کون؟ بابراعظم کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ سب پتا چل گیا ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو۔

سرفراز احمد نے کپتان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ بابراعظم کپتانی سیکھ رہے ہیں، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غلطی کرکے ہی سیکھتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابر اعظم یا کسی اور کیساتھ ہو، لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ پلئیرز کے ساتھ روابط بڑھائیں اور پرفارمنس پر توجہ دیں۔

چیمپئن ٹرافی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹیبل پر آخری میں تھی لیکن جب ہم نے کم بیک کیا تو میں نے پیلئرز سے یہی کہا کہ کچھ نہیں سوچنا بس اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ جب بھی کھیلتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے معین خان کو اپنا استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکٹ کیپر بننے کا شوق تھا، انہیں ہی دیکھ دیکھ کر بڑا ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ بھی ہیں تو سیکھتا رہتا ہوں۔

بنچز تشکیل دینے کا معاملہ، جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ ‘ نئی بحث کا آغاز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button