کھیل

آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو بڑا دھچکا، ایرون فنچ اچانک منظر عام سے غائب

ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے' گفتگو

کینبرا ( کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک، این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ فنچ نے 5 ٹیسٹ، 146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز اسکور کیے۔ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی سنچریاں بھی شامل ہیں۔

فنچ نے 76 ٹی ٹونٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی، وہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ایرون فنچ نے منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہوگیا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا، اس لیے ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ 2021ء میں پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنا اور 2015ء میں ہوم گرائونڈ پر ون ڈے ورلڈکپ جیتنا خوبصورت یادوں میں سے ایک ہے۔ فنچ نے کہا کہ آسٹریلیا کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا اور نامور کرکٹرز کے ساتھ کھیلنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ملکی حالات اور ہماری ذمہ داری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button