ایشیاء کپ، بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا' بھارتی اسپنر ایشون کا دعویٰ
ممبئی (سپورٹس ڈیسک، این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئے گا۔
بھارتی کرکٹر ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان ہوسٹ کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو مقام تبدیل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا کہ نہیں آ ئیں گے تو ہم بھی نہیں آئیں لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم انڈیا آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔
ایشیا کپ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کرچکا ہے جبکہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کیلئے پاکستان ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔
آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو بڑا دھچکا، ایرون فنچ اچانک منظر عام سے غائب