کھیل

ایشیاء کپ، نجم سیٹھی کے بیان نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

ایشیا کپ، بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو ہمارا بھی سیاسی مسئلہ ہے، اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جا سکتے ہیں: نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے مقام کے تعین پر بات چیت جاری ہے،اگر بھارت کا یہ سیاسی مسئلہ ہے تو پھرہمارا بھی یہ سیاسی مسئلہ ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا موقف ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہونا چاہیے، ہمارا موقف تھا کہ اگر آپ نہیں آئیں گے تو ہم کیسے بھارت جاسکتے ہیں، میں نے تجویز دی کہ پاکستان اپنے میچز پاکستان میں کھیلے اور بھارت والے نیوٹرل مقام پر میچ کھیلیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف ہم نے ٹاپ پلیئرز کو آرام دیا تھا، افغانستان کے خلاف اے ٹیم کوکھلایا، ہم نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرنا تھا،اس ٹیسٹ میں کچھ لوگ فیل ہوگئے کچھ کامیاب رہے۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی اور پی ایس ایل والی پچز میں فرق تھا، پاک افغانستان سیریز میں نوجوانوں کو موقع دینا کامیاب تجربہ رہا۔

سلمان خان اور شاہ رخ کی نئی ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کب ریلیز ہوگی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button