شوبز

سلمان خان اور شاہ رخ کی نئی ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کب ریلیز ہوگی؟

سلمان خان اور شاہ رْخ خان آئندہ سال نئی فلم ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے اس کے متعلق منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے سْپر اسٹارز شاہ رْخ خان اور سلمان خان جلد آنے والی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کی جانب سے ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی داستان پر مبنی ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں کنگ خان اور سلو میاں ایک مرتبہ پھر جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معلومات کو راز رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ شائقین کو سرپرائز دیا جا سکے تاہم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے متوقع ہے۔آدتیہ چوپڑا کی اسپائے یونیورس فرنچائز میں اب تک سلمان خان کو ٹائیگر، شاہ رخ خان کو پٹھان اور ہریتک روشن کو کبیر کے کردار میں جاسوسی کرتے دکھایا جاچکا ہے جس کو فلم بینوں کی جانب سے بیحد سراہا گیا ہے۔

ہائوس آف دی ڈریگن کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button