کھیل

ہنڈرڈ لیگ، بابر اعظم کو پک کیوں نہیں کیا گیا؟ بڑا سچ سامنے آگیا

بابر اعظم کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کردیتا،وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے شمولیت نہیں کرپائے: جیمز اینڈرسن

لندن (کھوج نیوز ڈیسک، آن لائن )انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ان کی حمایت میں بول پڑے۔

جیمز اینڈرسن نے ایک پوڈ پوڈکاسٹ میں کہا کہ بابر کو ہنڈرڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کردیتا۔جیمز اینڈرسن نے کہا کہ میں بابر کو پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا، میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ پِک نہیں ہوئے۔رپورٹس کے مطابق دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔واضح رہے کہ بابر اعظم کو دی ہنڈرڈ لیگ کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔ڈرافٹنگ میں شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، انہیں ویلش فائر نے 1 لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا۔فاسٹ بولر حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے جبکہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔شاداب خان کو 1 لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جیت، سری لنکا ورلڈ کپ 2023ء سے آئوٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button