پی ایس ایل 8 ، بین کٹنگ کا حیران کن بیان، سب پریشان
پی ایس ایل کا معیار کسی سے کم نہیں، وہ اس لیگ میں شرکت کر کے ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں، لوگوں کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے
کراچی (کھوج نیوز ، این این آئی)پی ایس ایل 8 ، بین کٹنگ کا حیران کن بیان، سب پریشان ہو گئے، پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا معیار کسی سے کم نہیں، وہ اس لیگ میں شرکت کر کے ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں۔کراچی کنگز کی جانب سے پریکٹس سیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بین کٹنگ نے کہا کہ وہ پاکستان آنا ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں، ان کی اہلیہ ایرن ہالینڈ بھی پاکستان آنا پسند کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرین ہالینڈ بطور پریزینٹر پی ایس ایل کا حصہ ہوں گی۔جب کٹنگ سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں ان کیلئے کیا کشش ہے تو انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ملنی والی محبت اور یہاں کا کلچر انہیں کافی اچھا لگتا ہے۔ وہ 3 بار پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، دو مرتبہ کوئٹہ کی جانب سے ایک مرتبہ پشاور اور اب کراچی کنگز کی جانب سے یہ لیگ کھیلیں گے، ہمیشہ اس لیگ کو انجوائے کیا، کرکٹ کا معیار زبردست ہے اور لوگوں کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کووڈ کی پابندیاں بھی نہیں تو لیگ کو ہر کوئی انجوائے کرے گا، امید ہے کراچی ، لاہور، ملتان اور اسلام آباد،ہر شہر میں ہاؤس فل ہوگا، وہ پاکستان کے پرجوش تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سخت مقابلہ ایک ایسا امر ہے جو پی ایس ایل کو دیگر ٹیموں سے الگ بناتا ہے، اس لیگ میں ہر ٹیم کے پاس ایسے بولرز ہیں جو ایک سو چالیس کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں، اچھے اسپنرز کا بھی خزانہ ہے اور ایسے بیٹرز بھی ہیں جو گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ کراچی کنگز کی بیٹنگ میں اچھے ہٹر موجود ہیں، جیمز وینس اچھی فارم میں ہیں، شرجیل بھی خوب ہٹنگ کر رہے ہیں اور پھر شعیب ملک بھی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو ہوا سو ہوا، اب اس جانب نہیں دیکھیں گے، یہ نیا سال ہے، نیا ایڈیشن ہے اب آگے کی طرف دیکھنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ٹاپ بیٹر ہیں، کراچی کنگز کا نقصان ہے کہ وہ نہیں ہوں گے لیکن امید ہے کہ دیگر پلیئرز بابر کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
حسن علی کی بیگ چھین کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل، سب حیران رہ گئے