پاکستان

سراج الحق کا بڑا بیان ، حکمرانوں کی نیندیں حرام ، سیاست میں بڑا یوٹرن

170ارب کے ٹیکسز منظور ہیں نہ منی بجٹ، حکمرانوں سے حساب ہو گا' آئی ایم ایف کی چھری، وزیراعظم کا ہاتھ اور عوام کے گلے ہیں

لاہور (کھوج نیوز سپیشل رپورٹر، آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 170ارب کے مزید ٹیکسز منظور ہیں نہ قوم کوئی نیا منی بجٹ تسلیم کرے گی۔ آئی ایم ایف کی چھری، وزیراعظم کا ہاتھ اور عوام کے گلے ہیں، ظلم کی انتہا ہو گئی۔ حکمران مہنگائی کم کریں، عوام کا صبر جواب دے چکا، ظالموں اور لٹیروں سے حساب ہو گا۔ قرض اتارو ملک سنوارو سے لے کر حالیہ سیلاب تک غریب عوام کی قربانیوں کی طویل داستانیں ہیں، لوگوںکا خون نچوڑنا بند کیا جائے، آئی ایم ایف کے حکم پر عوام سے قربانی طلب کرنے والے اب کی بار خود قربانی دیں۔

پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف جلوس نکالے، اقتدار ملتے ہی مہنگائی کے کوڑے خود عوام پر برسانا شروع کر دیے۔ کسی نے قوم کو ”روٹی، کپڑا اور مکان”، تو کسی نے ” سب سے پہلے پاکستان” کے نام پر دھوکا دیا، ایک ”ایشین ٹائیگر” کا جھوٹا نعرہ لے کر آیا تو دوسرا ”تبدیلی” کا چورن فروخت کرنے لگا، حالات سب کے سامنے ہیں۔ پاکستان اور کرپٹ ٹرائیکا ایک ساتھ نہیں چل سکتے، یہ ملک اور عوام کے دشمن ہیں، ان کے ہوتے ہوئے قوم کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں، انھوں نے مل کر ملک کو غریبوں کے لیے جہنم بنا دیا۔ ہر کسی نے اپنا بنک اکائونٹ بھرو پر توجہ دی، اب جیل بھرو نہیں، عوام کا پیٹ بھرو کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ عام آدمی بچوں کو دو وقت کا کھانا نہیں دے سکتا۔ پورا ملک غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا۔ حکمرانوں نے وسائل سے مالامال پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا۔

امریکا اور آئی ایم ایف کے غلاموں کے جانے کا وقت آ گیا، ملک کو اسلامی نظام چاہیے اور صرف جماعت اسلامی ہی یہ نظام لا سکتی ہے۔ اللہ کی مددونصرت اور عوام کی تائید سے اقتدار میں آ کر سودی معیشت، کرپشن کا خاتمہ کریں گے، وسائل عوام پر خرچ ہوں گے۔ قوم خود فیصلہ کرے کہ موجودہ حکمرانوں کی جگہ ایوانوں میں ہے یا جیلوں میں؟انہوں نے کہا کہ جلسوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر ضلع گجرات انصرمحمودایڈووکیٹ و دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔تین روزہ عوامی مارچ کے دوسرے روز کا آغاز گوجرانوالہ سے ہوا۔ مارچ کا اختتام اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تاریخی جلسہ سے ہو گا جس سے امیر جماعت خطاب کریں گے اور قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ قبول کرے۔ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہو گا، پیپلزپارٹی نے زیادتی کی تو پورے سندھ میں اس کی حکومت نہیں رہے گی، عوام اب ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو پہچان چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے 15برسوں میں سندھ کے عوام کو غربت، بے روزگاری، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں دس سالہ اقتدار کے دوران ترقی اور امن کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

مسلم لیگ (ن) 1985سے اقتدار میں ہے، یہ لوگ اپنی کارکردگی بتائیں، یہ حکمران عوام کو بے وقوف بناتے ہیں، ان کی لڑائی کرسی اور مفادات کے لیے ہے، ان کی وجہ سے ملک 62ہزار ارب کا مقروض، معیشت برباد اور ادارے تباہ ہو گئے، انھوں نے نوجوانوں کو دھوکا دیا، کرپٹ ٹرائیکا کی وجہ سے ستر لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں، لاکھوں مایوس ہو کر نشہ کی بیماری کے عادی ہو گئے۔ نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں۔ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو نوجوانوں میں زرعی زمین تقسیم کریں گے، بے روزگاروں کو روزگار الائونس دیا دجائے گا۔

پی ایس ایل 8 ، بین کٹنگ کا حیران کن بیان، سب پریشان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button