کھیل

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز نے نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا

سرفراز احمد نے مسافر، غریب اور نادار افراد کے لیے مفت سحری و افطاری کے لیے قائم کیمپ پر پہنچ کر وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی

کراچی (سپورٹس رپورٹر، آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فلاحی ادارے کے کیمپ میں نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

کراچی میں فلاحی ادارے کی جانب سے قائم کیمپ میں لوگوں کی فرمائش پر سرفراز احمد نے نعت پڑھ کر سنائی۔ سرفراز احمد نے مسافر، غریب اور نادار افراد کے لیے مفت سحری و افطاری کے لیے قائم کیمپ پر پہنچ کر وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہر رمضان المبارک میں مختلف فلاحی اداروں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

فیروز خان نے ساتھی فنکاروں سے معافی کیوں مانگی؟ سچائی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button