کھیل

ورلڈ کپ2023، سری لنکن ٹیم کی شرکت مشکوک، وجہ کیا بنی؟

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد سری لنکا کے ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد سری لنکا کے ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی لینڈرز کو سیریز میں ناکامی سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا تاہم پہلے ہی معرکے میں ان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کیویز نے رنز کے اعتبار سے ان کیخلاف اپنی بڑی فتح 198 رنز سے حاصل کرلی۔

کیویز اب 22 میچز میں 160 پوائنٹس جوڑ کر نمایاں ہیں، سیریز میں 0ـ3 کا نتیجہ انھیں رینکنگ میں آسٹریلیا کی جگہ نمبرون بھی بناسکتا ہے۔سری لنکا اب سپر لنگ میں 77 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے اور ان کے پاس اب مزید 2 میچز باقی رہ گئے ہیں،ٹاپ 8 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی۔ باقی دو میچز جیتنے کی صورت میں بھی سری لنکا کو دیگر پر انحصار کرنا ہوگا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز نے نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button